کوئٹہ،لاہور،پشاور (بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو لاہور لانے کیلئے محکمہ داخلہ کوئٹہ کو چٹھی ارسال کر دی گئی،ملزم حسان جناح ہاوس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب اورکور کمانڈر کی وردی لہرانے کا الزام ہے۔
دوسری جانب پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ ،جلاو گھیراو کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق مشیر قانون عارف یوسف کی عبوری ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے عارف یوسف کی عبوری ضمانت درخواست خارج کردی،پولیس نے سابق رکن صوبائی اسمبلی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
ادھر پی ٹی آئی وکیل زبیر کسانہ کے گھر چھاپے کےخلاف وکلا نے لاہور کی سیشن کورٹ کے دروازے بند کر دئیے،شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
عارف یوسف گرفتار،حسان نیازی کوئٹہ پولیس کے سپرد


















