”اب گاو¿ں چمکیں گے“پروگرام کا افتتاح،ویلیج کونسلز منشیات کےخلاف اقدامات اٹھائیں:محسن نقوی

لاہور(خبرنگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ”اب گاو¿ں چمکیں گے“پروگرام کا افتتاح کردیا،افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ”اب گاں چمکیں گے“پروگرام کے تحت 2500دیہاتوں کی صفائی کی جائے گی، منصوبہ پر سالانہ 8 ارب روپے خرچ ہوں گے، ، پہلے دیہاتوں کی صفائی کے پروگرام بنتے تھے لیکن مکمل نہیں ہو پاتے تھے،دیہاتوں کی ویلیج کونسلز بنادی گئی ہیں، کونسلز پروگرام کو دیکھیں گی، ویلیج کونسلز منشیات کے خلاف اقدامات اٹھائیں،قبل ازیں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر حضوری باغ آمد ہوئی جہاں انہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،وزیراعلی محسن نقوی نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سالمیت، ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی، محسن نقوی نے شاعر مشرق ڈاکٹر اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کیا،محسن نقوی نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازہ پر پرچم کشائی کی، پرچم کشائی سے قبل سائرن بجائے گئے، پرچم کشائی کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا،نگران وزیراعلی پنجاب نے سکاٹس اور سکول کے بچوں و بچیوں کی جانب سے بینڈ پر ملی نغموں کی دھنیں بجانے کا مظاہرہ دیکھا اوربچوں و بچیوں کی کارکردگی کو سراہا اوران سے شفقت کا اظہار کیا۔