اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،ایوان صدر میں انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم حلف برداری کی تقریب ہوئی، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف لیا،تقریب میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ سپیکر راجہ پرویزاشرف، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم سمیت سابق وفاقی وزرا اور اعلی سیاسی و عسکری حکام شریک ہوئےانوار الحق کاکڑ نے پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے نگران وزیراعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کر لیا،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے انوارالحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کیے جانے کے بعد ان کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،انوارالحق کاکڑ کی سینٹ سے نشست 14 اگست 2023 سے خالی قرار دی گئی ہے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم بننے کے بعد غیرجانبدار رہنے کے لیے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا،دوسری جانب شہباز شریف وزیراعظم نہیں رہے، شہباز شریف کو بطور وزیراعظم سبکدوش کر دیا گیا، کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،شہباز شریف کی سبکدوشی کے ساتھ ہی انوارالحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم بن گئے، صدر مملکت نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کر دی،علاوہ ازیں وزیراعظم ہاو¿س اسلام آباد میں سبکدوش ہونےوالے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر دیا گیا،شہباز شریف 16ماہ وزیراعظم رہے،سبکدوش وزیراعظم کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا،نگراں وزیراعظم انوارا لحق کو پرائم منسٹر ہاو¿س میں گارڈ آف آنر دیا گیا، نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھانے والے انوار الحق کاکڑ نے عہدے سے سبکدوش ہونےوالے شہباز شریف کو وزیراعظم ہاو¿س سے رخصت کیا۔
شہباز شریف سبکدوش، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے حلف اٹھا لیا

















