اسلام آباد(بیورورپورٹ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے قوم کی خدمت کاموقع ملنے پر شکر گزار ہوں،مایوس نہیں کرونگا۔
انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد پنجاب ہاوس میں مصروف دن گزارا ،مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے ملاقات کرکے مبارکباد دی،ملاقات کرنےوالوں میںسینیٹر اسحاق ڈار،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری ،سرفرازبگٹی ودیگر شامل تھے۔
نگراں وزیراعظم نے کہااعتماد کرنےوالے تمام لوگوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں،دعاوں کا طلبگار ہوں، اللہ پاک مجھے باعزت طریقے سے قومی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا کرے،دریں اثنانامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سینٹ و پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔
سینئر اینکرپرسن سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے سینٹ سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دونگا،نگران وزیراعظم نے کہا اب مجھ پر ملک میں آزاد وشفاف انتخابات کی ذمہ داری ہے،اپنی غیر جانبداری ثابت کرنے کیلئے سینٹ و پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کافیصلہ کیا۔
مزید برآں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ یوم آزادی حلف اٹھائیں گے،تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی،صدر مملکت عارف علوی حلف لیں گے،اہم شخصیات کو شرکت کیلئے دعوت نامے ارسال کردئیے گئے۔
سینٹ و پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کااعلان، قوم کی خدمت کاموقع ملا،مایوس نہیں کرونگا، انوار الحق کاکڑ

















