اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے تمام جماعتوں کی طرف سے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اعتماد درست انتخاب کی علامت ہے۔
اپنے بیان میںشہباز شریف نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہابلوچستان سے نگراں وزیر اعظم کا انتخاب خوش آئند ہے، آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے اچھے نام پر اتفاق ہوا،امید ہے انوار الحق کاکڑ ملک میں شفاف، آزادانہ و غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائیں گے، دعاگو ہوں نگراں وزیر اعظم اور کابینہ عوام ،آئین کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
شہباز شریف نے کہا راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی، انوار الحق کاکڑ پڑھے لکھے ، محب وطن شخص ہیں، تمام جماعتوں کی طرف سے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اعتماد درست انتخاب کی علامت ہے،وزیر اعظم نے کہا 16 ماہ میں ملک کو جس معاشی استحکام سے ہمکنار کیا امید ہے تسلسل جاری رہے گا، ترقی، تعمیر و معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا پاکستان ،عوام کی بہتری کےلئے ضروری ہے۔
دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم آزادی کی مبار کباد پیش کرتے ہوئے کہا اتحاد اور خود اعتمادی کے اسباق کو بروئے کار لا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،یوم آزادی پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو سیاسی، اخلاقی ،سفارتی مدد فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے، عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















