پی پی نے نگران وزیر اعظم کی نامزدگی پربیان بازی سے روکدیا

اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ ،نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی رہنماﺅں کو نگران وزیر اعظم کی نامزدگی پربیان بازی سے روکدیا جبکہ خورشید شاہ نے اپنے بیان پرپارٹی قیادت کو وضاحت پیش کردی ۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے تمام رہنماﺅں کو ہدایت کی ہے نگران وزیر اعظم کے تقرر پرکسی طرح کی بیان بازی نہ کریں۔

دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے فون کرکے انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد دی،پرویز اشرف نے کہا بطور نگران وزیراعظم سیاستدان کی تقرری جمہوریت کےلئے نیک فال ہے۔