کرک،ہری پور،ٹریفک حادثات میں9افراد جاں بحق

کرک،ہری پور(مشرق نیوز) کرک،ہری پور میںٹریفک حادثات ،9افراد جاں بحق ہوگئے،انڈس ہائی وے پرسپینہ موڑ پر آئل ٹینکر سمیت 4 گاڑیوں میں تصادم سے خاتون ،بچوں سمیت 4 افراد چل بسے ۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ ایمبولنس ، منی ٹرک اور کار آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

ادھر ہری پور میں تیز رفتار کار الٹ گئی،حادثے کے بعد آگ بھی بھڑک اٹھی،5 افراد جھلس کر جان سے گئے،جاں بحق ہونےوالے تمام افراد کا تعلق بنوں سے تھا، لاشوں کو ضروری کارروائی کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔