گوادر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

گوادر (مشرق نیوز) گوادر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزبند کے پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا۔