نگراں کانام جہاں سے بھی آیااچھے کی امید رکھنی چاہیے،پیپلز پارٹی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر ور ہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہاہے الیکشن میںتاخیر کے خدشات موجود ہیں،نگراں کانام جہاں سے بھی آیااچھے کی امید رکھنی چاہیے۔

اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہاعلم نہیں تھا نگران وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا،پیپلزپارٹی نے سلیم عباس، جلیل عباس، ایم مالک، افضل خان کے نام دئیے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہاانتخابات میں تاخیر کے خدشات تو پہلے دن سے ہیں جب نگران حکومت کے اختیارات میں اضافے کا بل منظور ہوا، انوار الحق کاکڑ کا نام سینٹ سے لیا گیا،بہتر ہوتا کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔

خورشید شاہ نے کہا انوار الحق کاکڑ اگر صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے تو یاد رکھا جائے گا۔