پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف پھر کریک ڈاﺅن شروع، پولیس کو نئی فہرستیں فراہم

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاو¿ن کا آغاز کردیا گیا ہے،صوبے بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کیلئے پولیس افسران کو نئی فہرستیں فراہم کردی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق کریک ڈاو¿ن کا فیصلہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد کیا گیا ہے،شاہ محمود قریشی کی جانب سے کارکنوں کو یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کا کہا گیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر میں کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے، پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے پی ٹی آئی پارٹی پرچم کسی مقام پر نظر نہ آئے،ذرائع نے کہا ہےپی ٹی آئی کارکنوں کو 9مئی کے واقعات میں حراست میں لیا جارہا ہے ، اس سلسلے میں پولیس نے گزشتہ شب بھی 100سے زائد مقامات پر چھاپے مارے اور مطلوبہ شخص نہ ملنے پر قریبی عزیز و اقارب کو تھانے لے جایا گیا ، بیشتر زیر حراست افراد کو تصدیق کے بعد شخصی ضمانت پر رہائی ملی ہے۔