لاہور(اپنے رپورٹر سے )صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر ناممکن ہے، جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے زیرک قیادت کی ضرورت ہے،عصر ی تقاضوں سے ہم آ ہنگ تعلیم و تربیت ناگزیر ہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے استعمال سے متعلق کانفرنس”انسٹا کیئر فیوچر ہیلتھ فورم “سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے:صدر مملکت

















