ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا محفوظ فیصلہ جمعہ کو سنایا جائےگا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عدالت عظمیٰ نظر ثانی کے نئے قانون ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا محفوظ فیصلہ جمعہ کو سنائے گی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے 19 جون کو فیصلہ محفوظ کیا ،پنجاب انتخابات کیس میں حکومت نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ پیش کر کے بنچ پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے فریقین کو آج کیلئے الیکٹرانک نوٹس بھجوا دئیے۔