اسلام آباد (بیورورپورٹ) لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کا ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا منظور شدہ بل لاپتہ ہو گیا ،سراغ لگانے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے نام خط میں سینیٹر عرفان صدیقی نے لکھا جون 2022 کو دونوں ایوانوں سے منظور شدہ بل توثیق کیلئے ایوان صدر بھیجا گیا، بل کا کوئی سراغ نہیں مل رہا، 14ماہ سے لاپتہ بل کا سراغ لگایا جائے۔
عرفان صدیقی نے مزید لکھا یکم جون 2022 کو بل صدر مملکت کی رسمی توثیق کیلئے بذریعہ وزیر اعظم ہاو¿س ایوان صدر بھیجاگیا، بل سینٹ و قومی اسمبلی سے منظو شدہ تھا لیکن ایوان صدر نہ پہنچا، پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کے ساتھ ایسا سلوک پارلیمنٹ کی توہین ہے، انکوائری کر کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔
ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا منظور شدہ بل 14ماہ سے لاپتہ

















