کوئٹہ،پشاور (بیورورپورٹ)بلوچستان،کے پی میں دہشتگردی،2دھماکے،فائرنگ،یوسی چیئرمین سمیت 10افراد جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع تربت کیچ کے علاقے بالگتر میںیونین کونسل چیئرمین اسحاق کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 7افراد چل بسے، لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ تربت کیچ اور پنجگور کے درمیان بالگتر میں پیش آیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق سڑک کنارے نصب بم کو ریمورنٹ کنٹرول سے اڑا یا گیا، قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے علاقے کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔
ادھر پولیس حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاو¿ں خدکی میں چیکنگ ٹیم پر خود کش حملہ کیا گیا،راہگیر میاں بیوی چل بسے، فورسز نے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
دوسری جانب پشاور میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، تحقیقاتی ٹیم کے مطابق حملہ آور حملے کےلئے پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے، دہشتگردوں نے قریب سے پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا،حملہ آور فائرنگ کے بعد کھیتوں سے ہوتے ہوئے فرار ہوگئے۔
بلوچستان،کے پی میں دہشتگردی ،2دھماکے،فائرنگ، 10جاں بحق

















