اسلام آباد (بیورورپورٹ)طویل مشاورت کے بعد قائد ن لیگ نواز شریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری، فضل الرحمن اور شہباز شریف سے مشاورت مکمل کر لی،نام ابھی صرف سابق صدر آصف زرداری، فضل الرحمن اور شہباز شریف کو معلوم ہے۔
نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات تک نگراں وزیراعظم کے نام کو ظاہر نہ کرنے کی ہدایت کردی،آئینی تقاضا پورا کرنے کیلئے نواز شریف نے وزیر اعظم کو 3 نام بھیج دئیے، شہباز شریف حتمی فیصلے کیلئے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اتفاق کی صورت میں24گھنٹے کے اندرنام کااعلان کردیاجائےگا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا پیپلز پارٹی کے دئیے گئے 5نام ٹی وی پر نہیں آئے،رانا ثنا کے دئیے نام کمیٹی فیصلے میں شامل نہیں تھے،رانا ثناکوزیادہ پتہ ہوگا کون آرہا ہے۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہانگران وزیراعظم کے نام پر بات کرنا رانا ثنا کا استحقاق نہیں ،ابھی تک حفیظ شیخ کے نام پر اتفاق نہیں ہوا ،رانا ثنا کو بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔
نگران وزیراعظم فائنل،اپوزیشن لیڈر سے مشاورت تک نام ظاہر نہ کیاجائے،نوازشریف


















