واسا عزیز بھٹی ، واہگہ ٹاﺅن، ایم ڈی کے ویژن پر آپریشن، جولائی میں 11 کروڑ سے زائد ریکوری

لاہور (قمر عباس) واسا عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاﺅن ڈائریکٹر کی سربراہی میں ایم ڈی کے ویژن پر آپریشن اور ریکوری سٹاف کا واٹر سپلائی سیور کے ایک لاکھ 16ہزار سے زائد کنکشن سے رواں مالی سال جولائی 2023میں 11کروڑ سے زائد کی ریکوری ،ماہانہ ریکوری ہدف 98 فیصد تک حاصل کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ کو مالی خسارے سے نجات دلانے کی خاطر ایم ڈی واسا غفران چودھری کی جانب سے شعبہ ریونیو کو آپریشن کی زیر سرپرستی کرتے ہوئے مالی حالات میں بہتری کرنے کے تجربہ سے مثبت نتائج حاصل کئے جا رہے ہیں۔ ایم ڈی واسا کی جانب سے ماہانہ آمدنی کا ہدف ایک کروڑ روپے دیا گیا تھا جس کو کافی حد تک حاصل کیا گیا۔ رواں مالی سال کے پہلی ماہ جون میں واسا کی 9ٹاﺅنز سے 87کروڑ روپے کے قریب ریکوری حاصل ہوئی ہے جو کہ ہدف کا 90فیصد رہا ۔ اس حوالے سے واسا عزیز بھٹی ٹاﺅن ڈائریکٹر فیصل خرم ایکسین واہگہ ٹاﺅن کاشف رسول ایکسین عزیز بھٹی ٹاﺅن حافظ زوہیب ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو توصیف احمد سمیت آپریشن اور ریکوری سٹاف کے علاوہ 4 سب ڈویژنز جس میںعزیز بھٹی کی سب ڈویژن تاجپورہ کی جانب سے 31ہزار 754 اکاﺅنٹس سے 27لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی جو کہ ماہانہ ہدف کا 100 فیصد رہا ،مصطفی آبا نے7ہزار 922اکاﺅنٹس سے 7لاکھ 50ہزار روپے ہدف 112 فیصد د واہگہ ٹاﺅن کی فتح گڑھ سب ڈویژن کے 40ہزار 710اکاﺅنٹس سے 34لاکھ روپے جو کہ ہدف کا 95 فیصد ہوا شادی پورہ سب ڈویژن کی طرف سے 36ہزار 52اکاﺅنٹس 29لاکھ روپے کے قریب حاصل ہوئی اور ہدف کا 89فیصد رہا جبکہ عزیز بھٹی واہگہ ٹاﺅن کی اوسط ماہانہ ہدف 98فیصد حاصل کیا گیا ہے اے ڈبلیو ٹی کے علاقہ میں1لاکھ 16 ہزا ر 438 صارفین کو سہولت فراہم کررہا ہے اور ایکو فار کی مد میں 2052کے قریب کنکشن نصب ہیں جبکہ مستقل ڈیفالٹرز اکاﺅنٹس 2104سے ریکوری کی گئی ہے عزیز بھٹی واہگہ ٹاﺅن ڈائریکٹر کی سربراہی میں افسران اور فیلڈ سٹاف کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ریکوری میں بہتری دیکھنے میں آئی اس میں سال 2023 مالی سال کے ابتدائی ماہ جوبن میں ماہانہ آمدنی جو کہ واٹر اینڈ سیور کنکشن سے 9کروڑ 72لاکھ ایکو فار کنکشن کی مد سے 1کروڑ روپے جبکہ مستقل ڈیفالٹرز سے 80لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے جو کہ ماہانہ ہدف کا 98فیصد حاصل کیا گیا ہے عزیزبھٹی واہگہ ٹاﺅن میں 1لاکھ 16 ہزار4سو 38 صارفین سے ماہانہ ریکوری کو یقینی بنانے کی خاطر علاقہ کو ریونیو کے حوالے سے مختلف وارڈز میں تقسیم کر رکھا ہے ۔ڈائریکٹر عزیز بھٹی واہگہ ٹاﺅن فیصل خرم کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا کے ویژن کے مطابق یومیہ کی بنیاد پر ریکوری میں بہتری لانے کی خاطر اصلاحات کی جا رہی ہیں آپریشن اور ریونیو افسران اور سٹاف فیلڈ میں ایمانداری اور محنت سے کام کر رہا ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں مزید بہتری لانے پر مشاورت کی جا رہی ہے یومیہ کی بنیاد پر فیلڈ سٹاف سے میٹنگز کی جاتی ہیں اور فیلڈ سٹاف سے کارکردگی رپورٹ لی جا رہی ہے اور اس کے مثبت اور منفی پہلو کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ریکوری کو بہتر بنانے کی خاطر افسران اور فیلڈ سٹاف کی بہترین کارکردگی پر شاباش اور نا اہلی پر سرزنش کی جاتی ہے ڈپٹی دائریکٹر ریونیو توصیف احمد نے کہا ریونیو کا تمام تر سٹاف دن رات فیلڈ میں کام کر رہا ہے اور بہترین کارکردگی پیش کی جا رہی ہے۔ ایکسین عزیز بھٹی زوہیب اور ایکسین واہگہ ٹاﺅن کاشف رسول نے کہا کہ آپریشن کو جب سے ایم ڈی واسا کی جانب سے ریکوری میں بہتری لانے کا ہدف دیا گیا ہے۔ اسکے بعد ریونیو اور آپریشن کے مشترکہ کام کرنے کی وجہ سے ریکوری میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور مستقل نادہندہ اور غیر قانونی کنکشن کے استعمال میں کمی واقع ہوئی اور ان کو نیٹ میں شامل کرتے ہوئے محکمہ کو مالی فائدہ پہنچایا گیا ہے، مزید بہتری لائی جا رہی ہے، فیلڈ سٹاف بہترین کام کر رہا ہے۔ ڈائریکٹر عزیز بھٹی واہگہ ٹاﺅن کی سربراہی میں ٹاﺅن کی ریکوری مزید بہتر ہو رہی ہے۔