غریب ضرور ہوں مگر اپنی بچی کا سودا نہیں کروں گی،والدہ رضوانہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)گھریلو ملازمہ رضوانہ کی والدہ نے کہاہے پیسے نہیں،انصاف چاہیے۔

وکیل کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے رضوانہ کی والدہ نے کہا میری بچی بھوکی پیاسی رہی،کمروں میں بند کر کے رکھاجاتا تھا،غریب ضرور ہوں مگر اپنی بچی کا سودا نہیں کروں گی، عدالت کا رویہ دیکھ کر لگا عدالتوں میں انصاف ہوتا ہے۔

اس موقع پر وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا رضوانہ کی والدہ کو دباو کا سامنا کرنا پڑا مگر وہ کیس سے پیچھے نہیں ہٹیں، تشدد کا آلہ برآمد کرنے کیلئے ملزمہ کی گرفتاری ضروری تھی۔