نگراں وزیراعظم کیلئے حفیظ شیخ،ریٹائر جج کانام شارٹ لسٹ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)نگراں وزیراعظم کیلئے حفیظ شیخ،ریٹائر جج کانام شارٹ لسٹ،سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے نام پر بھی غور شروع کردیا گیا،مخدوم احمد مخدوم دسمبر 2012 سے جون 2013 تک پنجاب کے گورنر رہ چکے ہیں۔

ادھر وزیر داخلہ رانا ثنا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہانگران وزیراعظم کےلئے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کا نام شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے۔

رانا ثنا نے کہااسحاق ڈار ،شاہد خاقان عباسی کا نام شارٹ لسٹ فہرست میں شامل نہیں،بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہوجائےگا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کےلئے اسلم بھوتانی ،فواد حسن فواد ،شاہد خاقان عباسی کے ناموں پر بھی مشاورت جاری ہے۔