اٹک (مشرق نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں بی کلاس مل گئی،محکمہ داخلہ پنجاب نے بی کلاس دینے کی منظوری دےدی۔
جیل ذرائع کے مطابق اجازت ملتے ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس کے تحت تمام سہولیات فراہم کردیں، سابق وزیر اعظم کو بی کلاس کے تحت بیرک نمبر 3 میں رکھا گیا ہے، سابق وزیراعظم کو ہفتے میںایک روز فیملی سے ملاقات کی اجازت ہو گی۔
قبل ازیںچیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کے بعد پہلی رات اٹک جیل کی ہائی سکیورٹی بیرک میں گزاری، رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ جیل مینول کے مطابق دیا گیا، سابق وزیراعظم کو نماز فجر کے بعد ناشتے میں بریڈ سلائس، فرائی و ابلا ہوا انڈا، مکھن ،چائے دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے رات کا کچھ حصہ سو کر گزارا، نماز تہجد کیلئے اٹھے اور نماز فجر ادا کر کے جیل کا مہیا کردہ ناشتہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینول کے مطابق دیگر سہولیات تولیہ، ٹشو پیپر، منرل واٹر، عینک، تسبیح، گھڑی، کرسی، زمین پر سونے کےلئے میٹرس فراہم کیا گیا۔
،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی اسی سکیورٹی بیرک میں رکھا گیا جہاں نواز شریف کچھ عرصہ قید رہے،ڈسڑکٹ جیل اٹک کے اندر و بیرونی اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی جس بیرک میں قید ہیں اس کے گرد محکمہ جیل خانہ جات کے کمانڈوز و باہر جیل پولیس کے اہلکار تعینات ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں بی کلاس مل گئی

















