توشہ خانہ کیس سننے والے جج کو پہلے سے لکھافیصلہ دیا گیا ،سینیٹر سیف ابڑو

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی سینیٹرسیف ابڑو نے کہا ہے توشہ خانہ کیس سننے والے جج کو پہلے سے لکھافیصلہ دیا گیا کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل کرنا اور جیل میں ڈالنا پی ڈی ایم کا مطالبہ تھا۔

سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیف ابڑو نے کہا پی ڈی ایم سمجھتی ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاست سے نکالے بغیر وہ الیکشن میں جانے کے قابل نہیں مگر چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل میں جانے کے بعد بھی حکومت الیکشن میں جانے کے قابل نہیں ۔