لاہور،پشاور،کوئٹہ،کراچی(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پرپی ڈی ایم جماعتوں کے کارکنوں نے جشن منایا،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
لاہور میں ن لیگ کے نصیر آباد دفتر میں جشن تقریب ہوئی،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ، مٹھائی تقسیم کی گئی،پشاور،کوئٹہ ،کراچی میں بھی جے یوآئی، ن لیگ ، اے این پی ، پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں کے کارکنوںنے خوشی کااظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔
پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہافتنہ انجام کو پہنچا۔
پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکنوں کا جشن ،مٹھائیاں تقسیم


















