اسلام آباد(بیورورپورٹ)رجسٹرار سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل اعتراض عائد کرکے واپس کر دی۔
، رجسٹرار آفس نے وکالت نامہ ،دستخط درست نہ ہونے ،250 روپے سرکاری عدالتی فیس ادا نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا ،اعتراض میں کہا گیااپیل کے بعض صفحات بھی پڑھنے کے قابل نہیں ، رجسٹرارآفس نے اعتراضات دورکرنے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دےدی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل اعتراض کےساتھ واپس کردی

















