سینٹ:گیس چوری پر قابو ،ٹریڈمارک سمیت متعدد بل منظور،اپوزیشن کا شدید احتجاج،چیئرمین ڈائس کا گھیراو

اسلام آباد(بیورورپورٹ) سینٹ اجلاس میں گیس چوری پر قابو، ٹریڈ مارکس سمیت متعدد ترمیمی بلز منظورکرلئے گئے،چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس ہوا، جس میں متعدد بلز منظور کرلئے گئے جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی نے ہائیر ایجوکیشن ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے سے معذرت کرلی،اجلاس میں گیس چوری پر قابو اور ریکوری بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن کے سینیٹرز نے چیئرمین ڈائس کا گھیراو¿ کرلیا،بعد ازاں گیس چوری پر قابو اور ریکوری ترمیمی بل 2023ءسینٹ سے منظور ہوگیا،سینٹ اجلاس میں منظور ہونے والے دیگر بلز میں فیڈرل اجردو یونیورسٹی آف آرٹس ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2023ء، ٹریڈ مارکس ترمیمی بل 2023ء، انضباط درآمدات و برآمدات ترمیمی اور نشانات تجارت ترمیمی بل 2023ءشامل ہیں، علاوہ ازیں حج عمرہ ریگولیشن بل 2023ءاور پاکستان رویت ہلال بل 2023ءاور امیگریشن ترمیمی بل 2023ءکی بھی سینٹ سے منظوری ہو گئی،اجلاس میں رضا ربانی اور کامران مرتضی بھی شریک ہوئے،وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق نےسینیٹ اجلاس میں تبدیلی پاکستان بین الاقوامی ایئر لائن کارپوریشن ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی آئی اے کو اس حال میں چھوڑا گیا تو قرضے مزید بڑھیں گے۔ حالت یہ ہے کہ قرضہ ادا کرنے کے لیے بھی قرضہ لینا پڑ رہا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو پی آئی اے ڈوب جائے گا،اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا باجوڑ معاملے پر وزیر اعظم سے بات کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر شہدا کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے فی کس، شدید زخمیوں کو 7 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے،اجلاس کے دوران وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں بتایا ڈاکٹر عافیہ کے مقدمے کے لیے 18 لاکھ 50 ہزار ڈالرز فیس ادا کی گئی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ محسن عزیز نے کہا آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل کے لیے مزید 4 روزکی توسیع دی جائے، جس پر سینٹ نے بل کے لیے 4 روز توسیع کردی،دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کنٹونمنٹس (ترمیمی) بل 2023 ءکی منظوری دےدی، بل کا مقصد کنٹونمنٹس ایکٹ 1924 ءمیں ترمیم کرنا ہے، صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔