بھارت کاایک اور گھناونا اقدام، مقبوضہ کشمیر میں 2200ماہانہ کی معمولی قسط پر فلیٹ دینے کا منصوبہ

سرینگر(مشرق نیوز) بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا ایک اور گھناو¿نا اقدام سامنے آگیا،غیر کشمیری ہندوں کو صرف 2200ماہانہ کی معمولی قسط پر مجموعی طور پر 336فلیٹ دئیے جانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا،کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق 336میں سے 200فلیٹس غیر کشمیری ہندوں کے حوالے کر دئیے گئے ہیں جبکہ باقی فلیٹس رواں سال اکتوبر تک بھارتی شہریوں کو دئیے جائیں گے،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے قابض انتظامیہ کے اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا وادی میں غیر کشمیری ہندوں کو بسانا مقبوضہ کشمیر میں ہندوں کی آبادکاری کا منصوبہ ہے،اس حوالے سے صدر پاکستان عارف علوی بھی ایک بیان دے چکے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا بھارت نے آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اسرائیل سے سیکھا۔