لاہور (خبر نگار)پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، چیئرمین پی اے سی نور عالم خان سمیت سمیت مزید 13 اراکین کو پارٹی سے نکال دیا،تمام اراکین کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پرنکالا گیا۔
اراکین میںرمیش کمار وانکوانی، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، سردار ریاض ،محمود خان مزاری، رانا قاسم نون، نواب شیر، مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، افضل خان ڈھانڈلہ، عبدالغفار وٹو، عامر طلال گوپانگ اور احمد حسین دہڑ شامل ہیں۔
رہنماو¿ں کو کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی،سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا ملک شوکت علی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا، 2دن میں وضاحت طلب کرلی گئی۔
راجہ ریاض سمیت مزید 13اراکین پی ٹی آئی سے فارغ


















