اسلام آباد (بیورورپورٹ)کرپشن کے میگا سکینڈلز کی تحقیقاتی رپورٹس ،چیئرمین نیب کہاں ہیں؟،پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اراکین3 ارب ڈالر قرض کی تحقیقاتی رپورٹ نہ آنے پر برس پڑے۔
پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا،نور عالم خان نے کہا چیئرمین نیب کہاں ہیں ،ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے کہا چیئرمین نیب ہسپتال میں ہیں ،ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔
سربراہ پی اے سی نے کہا آپ کے لاہور ،کراچی کے ڈی جی بھی اجلاس میں نہیں آئے ایسے اجلاس کس طرح ہو سکتا ہے۔
پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں میگا کرپشن سکینڈلز کی گونج،اراکین برس پڑے


















