عثمان بزدار،خسرو بختیار ،خان لغاری سمیت22اراکین پی ٹی آئی سے آﺅٹ

اسلام آبا د(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی سے انحراف پر عثمان بزدار،خسرو بختیار ،خان لغاری سمیت22اراکین کو جماعت سے نکال دیا،سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پارٹی کی رکنیت ختم ہونے والے اراکین میںسابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سابق ایم این اے سردارخان لغاری ،سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار ،جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک،اختر ملک،ندیم شاہ، احتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل،میاں شفیع ، سید اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ،افضل ،احسن الحق، سلیم اختر، ظہیر الدین خان علیزائی ،سلمان خان گدو شامل ہیں۔

اکرم کانو، محی الدین سولنگی، مخدوم افکار الحسن اور راجہ سلیم کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا۔

سیکرٹری جنرل کے مطابق تمام اراکین کی تحریک انصاف سے رکنیت فوری طور پر ختم کر دی ،تحریک انصاف نے تمام اراکین کو پارٹی کا نام، عہدہ اور رکنیت کا استعمال کرنے سے روکدیا ۔