اسلام آباد (بیورورپورٹ) کوئی دینی مدرسہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر آپریٹ نہیں کر سکے گا،مدارس کی رجسٹریشن اور ریگولیشن کیلئے قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا۔
وزارت داخلہ نے کابینہ سے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2023 کی منظوری مانگ لی،وزیر اعظم نے قانونی مسودے کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دےدی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد کے تناظر میں مجوزہ قانون سازی اہم ہے۔
مدارس کی رجسٹریشن اور ریگولیشن کیلئے قانونی مسودہ تیار

















