اسلام آباد (بیورو رپورٹ)ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے باوجود ایف بی آر نے کامیابی سے جولائی 2023 کے ہدف سے زائد محصولات جمع کرلئے جو گذشتہ سال اسی مہینے میں جمع کئے جانےوالے محصولات کے مقابلہ میں 16.6 فیصد زیادہ ہے۔ 49 ارب روپے کے ری فنڈز جاری کرنے کے باوجود جولائی 2023 میں 534 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 538 ارب روپے کے خالص محصولات جمع کئے گئے ہیں۔ رواں ماہ کے دوران جمع کئے جانےوالے براہ راست ٹیکسوں میں 30 فیصد کا قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں اس مہینے کے دوران ان لینڈ ریونیو ٹیکسز کی مد میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ایف بی آر کی ٹیم کو ا±مید ہے کہ اس گروتھ پیٹرن کو باقی سال بھر کے دوران برقرار رکھا جائےگا۔ایف بی آر نے ملک کو درپیش اقتصادی دشواریوں کے باوجود اپنا ماہانہ ہدف حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مالی سال 2023-24ءکا بہترین آغاز کیا ہے۔ موجودہ مالی اور اقتصادی بحرانوں کے باوجود ایف بی آر کی کارکردگی اس امر کا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ ٹیکس حکام اس سال کے تفویض کردہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
ایف بی آر ، جولائی کے ہدف سے زائد محصولات جمع ،گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.6 فیصد زیادہ



















