افغانستان دہشتگرد ی روکے،مدد کیلئے تیار ہیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان سے دہشتگردی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے اگر افغانستان کو مدد کی ضرورت ہے تو تیار ہیں،سمجھتے ہیں افغان انتظامیہ پاکستان پر حملے کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کرے گی۔

بلاول بھٹو نے کہااگر استعداد کار کا مسئلہ ہے تو افغانستان کی مدد کو تیار ہیں اور اگر کارروائی کرنے میں نیت کا مسئلہ ہے تو الگ بات ہے،نیٹو نے جو اسلحہ اور سامان چھوڑا وہ بعض جگہوں پر دہشتگردوں کے پاس ہے،دہشتگردی کیخلاف پالیسی واضح ہے، بلاکس کی سیاست میں نہیں ۔

وزیر خارجہ نے مزید کہافضل الرحمن کے پاس سانحہ باجوڑ کی مذمت اور شہدا کی تعزیت کیلئے گئے ،نگران حکومت کےلئے مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے۔

دریں اثنا اپنی ٹوئٹ میںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہامجھے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے فون کیا ،میں نے ڈنمارک و دیگر یورپی ملکوں میں بے حرمتی واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی اسلامو فوبک کارروائیوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔