اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے بھی نگران وزیراعظم کےلئے 5 نام شارٹ لسٹ کرنے کی تصدیق کر دی ،وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے بھی خواجہ آصف کے بیان کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے نگران وزیراعظم کے لیے پانچ نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں،خورشید شاہ نے کوئی نام بتائے بغیر کہا نگران وزیراعظم کےلئے شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں میں سیاستدان اور بیوروکریٹس دونوں ہو سکتے ہیں تاہم کسی سیاسی جماعت کا عہدیدار نگران وزیراعظم نہیں بن سکتا،انہوں نے کہا ہے نہیں جانتے نگران وزیراعظم کےلئے اسحاق ڈار کا نام کس نے دیا، 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی، نگران وزیراعظم کون ہو گا اس کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔
کسی سیاسی جماعت کا عہدیدارنگران وزیراعظم نہیں بن سکتا:خورشید شاہ



















