اسلام آباد (مشرق نیوز) چین نے چھ ماہ بعد جیانگ ژائی ڈانگ کو پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے چین کے نئے سفیر جلد عہدہ سنبھالیں گے، نامزد سفیر جیانگ ڑائی ڈانگ چین کی وزارت خارجہ کے سینئر افسر اور قابل سفارتکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں متعین سابق سفیر نانگ رانگ کی واپسی کے بعد سے پاکستان میں مستقل چینی سفیر کا عہدہ خالی تھا، پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئی بطور قائم مقام سفیر امور سنبھال رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چین کیلئے نامزد پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی بھی ستمبر میں بیجنگ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
چین نے 6 ماہ بعد پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کردیا

















