وزیر اعظم کادورہ دبئی،اماراتی صدر سے ملاقات،بھائی کے وفات پر اظہار تعزیت

دبئی(مشرق نیوز)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ساتھ تھے۔

متحدہ عرب امارت پہنچنے پر سفیر، اعلیٰ اماراتی حکام اور اہلکاروں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور بھائی شیخ سعید بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ،وزیراعظم نے کہا دکھ کی گھڑی میں حکومت، پوری قوم آپ کے دکھ میں برابر شریک ہے۔