اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان نے ایک بار پھر ڈنمارک میں بے حرمتی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے آزادی اظہار کے نام پر کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح نہیں کیا جا سکتا، دنیا کو اسلاموفوبیا کےخلاف موثر آواز اٹھانی چاہیے، لداخ میں بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس قابل مذمت ہیں ، بھارتی قیادت یاد رکھے ،پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث افراد اور تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاپاکستان سے بھارت جانےوالی خاتون سیماحیدر پر ابھی تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی،قومیت کی تصدیق نہیں کرسکے،پاکستان آنےوالی خاتون انجو قانونی ویزے پر آئیں،بھارتی ہائی کمیشن نے ابھی تک کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا روس یوکرین تنازع کسی کی خدمت نہیں کر رہا ،پاکستان کی پوزیشن نیوٹرل ہے،وزیرخارجہ نے امریکی سیکرٹری خارجہ کوپاکستان کے جمہوری عمل پر عزم سے آگاہ کیا۔
ممتاز ہرا بلوچ نے مزید کہاپاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث افراد سے مذاکرات نہیں کریں گے، مو¿قف مذاکرات کی بات کرنے والوں کو پہنچا دیا ۔
بھارت سن لے! کسی بھی جارحیت پرکامنہ تو ڑ جوا ب دیں گے،پاکستان

















