نادرا ریکارڈ لیک ہوناملکی بقاءکا معاملہ ہے، اے پی سی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی اے سی نے کہاہے نادرا ریکارڈ لیک ہونا ملکی بقا کا معاملہ ہے، انکوائری سے روکنے والے جج کو اہلخانہ کا لیک شدہ ڈیٹا دکھائیں۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، ایف آئی اے حکام نے ڈیٹا لیک کیس پر بریفنگ دی۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا نادرا کا ڈیٹا لیک کرکے فروخت کیا گیا، ہر ایک پاکستانی کا نادرا ریکارڈ لیک کرکے فروخت کیا گیا، ملکی بقا کا معاملہ ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاڈیٹا لیک انکوائری کے دوران نادرا حکام کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے، ریکارڈ حاصل کررہے تھے نادرا افسر ہائیکورٹ چلا گیا۔

نور عالم خان نے کہا چیف جسٹس سے درخواست ہے حساس معاملے کی انکوائری ہونے دیں،نادرا ڈیٹا لیک اور این ٹی ایل میں کرپشن کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری ہونی چاہئے۔