عوام پر پے درپے وار،بجلی مزید1.81 یونٹ،ایل پی جی 10روپے کلو مہنگی

اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)عوام پر پے درپے وار،بجلی مزید1.81 یونٹ،ایل پی جی 10روپے کلو مہنگی کردی گئی،نیپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی،24 ارب کا بوجھ پڑے گا،قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا نے کراچی والوں پر بھی بجلی گرادی،2.31روپے یونٹ اضافہ کردیا گیا،صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر چوتھی بار ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ کر دیا گیا،چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت240روپے کلو ہوگئی، گیس مافیا کا حکومت ،اوگرا کو کھلم کھلا چیلنج ہے، ملک بھر میں سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی عدم فروخت ہے جبکہ گیس مافیا غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے، حکومت و سرکاری ادارے بے بس نظر آتے ہیں۔

عرفان کھوکھر نے مزید کہا5اور 6اگست کو ہونےوالی ہڑتال اٹل ہے، خیبر سے کراچی تک گیس سپلائی بند کر دینگے۔