لاہور،ملتان (خبر نگار،بیورورپورٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور جلوسوں و مجالس کےلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،پنجاب میں 502 مقامات کو حساس قراردےکر سکیورٹی انتظامات میں معاونت کیلئے پاک فوج کو بھی طلب کر لیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں،جلوسوں ،مجالس کے اختتام پذیر ہونے تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے،قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں ،صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں،امن و امان کی صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی وزرا کو بھی ذمہ داریاں سونپ دی،نگران وزیراعلیٰ نے کہامحرم الحرام کے دوران بھائی چارے اورمذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جارہا ہے۔
دریں اثنا نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،محسن نقوی نے رودکوہی ،دریائے سندھ سے گزرنے والے سیلابی ریلے کی مانیٹرنگ کا حکم دیااوردریاوں کی گزرگاہوں میں آ بادیوں کا بروقت انخلا یقینی بنانے ،تجاوزات کو فوری طور پر ہٹا نے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ نے کہا محرم الحرام کے دوران چینی شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کیا جائے،راجن پور میں رودکوہیوں کے مستقل سدباب کیلئے کچھی کینال کے ایشوپر وفاق سے بات کریں گے ،انتظامیہ ،متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کے پیش نظرپیشگی تیاریاں مکمل رکھیں۔
ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے کپاس کے زیر کاشت رقبے میں اضافے پر کاشتکاروں، محکمہ زراعت ،انتظامیہ کی انتھک محنت کو سراہا ،مبارکباد دی، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کپاس 8500 روپے من سے کسی صورت کم پر فروخت نہیں ہونی چاہئے۔
محسن نقوی نے تمام کمشنرز کو کپاس کی فروخت مقررہ نرخ پر یقینی بنانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کاشتکاروں کومحنت کا پورا معاوضہ دلایا جائے گا،علاہ ازیںنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بارش کے دوران ملتان شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،نکاسی آب کی صورتحال کا جا ئزہ لیا۔
نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے بارش کا پانی جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری نکاس کا حکم دیا اور واسا ملتان کو تمام تر مشینری و وسائل کےساتھ متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔
علاو ہ ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ کرکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ملتان کے قلعہ کہنہ کی فصیل کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کی ناقص صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، محسن نقوی نے کہا ملتان کا قلعہ کہنہ قاسم باغ تاریخی اثاثہ ہے ، اصل حالت میں بحال کیا جائےگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا افسروں کےلئے نئی گاڑیوں پر بعض عناصر کی طرف سے بے بنیاد وگمراہ کن پروپیگنڈ ہ کیا جارہاہے،فیلڈ افسروں کے پاس گاڑیا ں نہیں ہوں گی تو کام کیسے کریں گے، کچھ لوگ چاہتے ہیں افسروں کو گاڑیاں نہ دیں اور وہ کرپشن کریں ،ناجائز ذرائع سے کمائی کرکے اپنی گاڑیاں لیں۔
محسن نقوی نے کہا افسروں کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے پر تنقید کرنے والے عناصر حقائق کو سامنے نہیں رکھ رہے بلکہ وہ صرف تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں،لوگو ںکا خیال ہے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر فیلڈ میں جا کر ناجائز ذرائع سے پیسے کمائیں پھر گاڑیاں لیں،افسروں کے پاس گاڑیاں نہیں ہوںگی تو اپنی آمدورفت کےلئے ناجائز ذرائع کا سہارا لینے پر مجبور ہوں گے،لوگ چاہتے ہیں افسر اوبر میں بیٹھ کر فیلڈ میں جائیں۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















