لاہور (نمائندہ خصوصی) صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے تعلیم اور نوجوانوں سے متعلق منشور کے نکات کا اعلان کر دیا،طالبات کیلئے تعلیمی مراعات متعارف کرائی جائیں گی، حکومت طلبہ کو ہر شعبے میں اعلیٰ تعلیم کیلئے خصوصی سکالرشپ دےگی۔ پارٹی سیکرٹریٹ میں یوتھ اورتعلیمی اداروں کے وفود نے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں پینے کا صاف پانی اور صحتمند ماحول فراہم کیا جائےگا، ہر سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور بچوں کا ماہانہ میڈیکل چیک اپ ہوگا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ یوتھ انوسٹمنٹ اوّلین ترجیح اور ہنرمند تعلیم کو فروغ دیں گے، حکومت طلبہ کو ہر شعبے میں اعلیٰ تعلیم کیلئے خصوصی سکالرشپ دےگی۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی طالبات کیلئے تعلیمی مراعات متعارف کرائےگی، اقتدارمیں آکر نوجوانوں کو مربوط انداز میں قومی دھارے میں شامل کریں گے، پاکستان کا صحتمند نوجوان ہی ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کا ضامن ہوسکتا ہے، نوجوان نسل ذمہ دارانہ کردار ادا کرےگی تو ملک تیزی سے سنور جائےگا۔
صحتمند نوجوان ہی ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کا ضامن ہوسکتاہے: عبدالعلیم خان

















