لاہور(کورٹ رپورٹر) سابق میئر لاہور مبشر جاوید نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت نے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر فریقوں کو آئندہ ہفتے کیلئے نوٹس جاری کردیا، علاوہ ازیں عدالت نے کیس دوسرے بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی
سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے نگراں وزیراعلیٰ بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، چیف سیکرٹری، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا درخواست گزار سابق میئر لاہور ہے
پی ٹی آئی حکومت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 متعارف کرایا گیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کی کئی شقیں پارلیمانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتیں
عدالت کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا نوٹیفکیشن معطل کرے اورلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق انتخابات کرانے کا حکم دے۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 ہائیکورٹ میں چیلنج

















