عدالتیں بھی غیر محفوظ،سیشن کورٹ میں فائرنگ،خاتون سمیت2افراد جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)عدالتیں بھی غیر محفوظ،سیشن کورٹ میں فائرنگ سے خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے،صغریٰ اور امین ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کی عدالت میں پیشی کے بعد واپس جارہے تھے،مخالفین نے اندھا دھند گولیاں برسادیں،دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی ،لوگ جانیں بچانے کیلئے زمین پر لیٹ گئے،پولیس نے دونوں ملزمو ں کو گرفتار کرکے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

محسن نقوی نے ہدایت کی سیشن کورٹ میں فائرنگ کرنےوالے ملزموں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔