چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹانگیں تھر تھر کانپ رہی ہیں، عطاءتارڑ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے کہاہے چیئرمین پی ٹی آئی سزا سے بچنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں،پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا اسرائیلی حکومت کہہ رہی ہے 9 مئی کے مظاہرین کو ریلیف دیا جائے،بھارت میں بھی کچھ لوگ کہہ رہے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی دوست ہے، کشمیر میں مظالم جاری ہیں، اسرائیل نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھاتا ہے، اسرائیل کے درد کو سمجھتے ہیں۔

معاون خصوصی وزیراعظم نے مزید کہاتوشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار بھی پیش ہونے کی زحمت نہیں کی، عدالت نے استفسار کیا عدالت پیش کیوں نہیں ہو رہے،کیس میں فرد جرم عائد ہوچکی ،حاصل کی گئیں رقوم کی کوئی منی ٹریل نہیں،چوری کی ہے جواب تو دینا ہوگا، اپنی باری آئی تو سر پر بالٹی ہے، ٹانگیں تھر تھر کانپ رہی ہیں، آپ کو عدالت میں آ کر توشہ خانہ چوری کا جواب دینا ہوگا۔