لاہور (خبر نگار)دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، ملحقہ نشیبی علاقے ممکنہ اثرات کے زیر اثر آسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواوں، آندھی و گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب ،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق تیز آندھی و گرج چمک سے کمزور و خستہ حال بجلی کے کھمبوں، سولر پینل، بل بورڈز، اونچے درختوں یا زیر تعمیر عمارتی ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے،متعلقہ اداروں اور محکموں کےلئے ضروری ہدایات جاری کردی گئیں۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا میں سیلاب کا خطرہ

















