گلگت(مشرق نیوز)گلگت کانیا وزیراعلیٰ کون؟فیصلہ جمعرات کو ہوگا،4امیدوار سامنے آگئے،گلبر خان اشتہاری نکلے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کےلئے سیکرٹری گلگت بلتستان اسمبلی کے پاس 4امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔
پی ٹی آئی سے الگ ہوکرہم خیال گروپ بنانےوالے راجہ اعظم خان ، جاوید علی منوا اور راجہ زکریا شامل ہیں،فاروڈ بلاک کے رکن حاجی گلبر خان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے، پی ڈی ایم کا کوئی رکن اسمبلی امیدوار کے طور پر سامنے نہیں آیا،ن لیگ کے 3 اراکین نے فاروڈ بلاک کی حمایت کردی جبکہ پیپلز پارٹی نے تاحال کسی کی حمایت کا اعلان نہیں کیا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کیلئے پولنگ جمعرات ہوگی۔
ادھر گلگت بلتستان میں وزرات اعلیٰ کے امیدوار گلبر خان مردان عدالت سے اشتہاری نکلے، حاجی گلبر خان مردان پولیس کو مطلوب ہیں،مردان کی عدالت نے گلبر خان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں، گلبر خان کےخلاف جعلی چیک کی ایف آئی آر جولائی 2015 میں درج کی گئی۔
گلگت کانیا وزیراعلیٰ کون؟میدان سج گیا،4امیدوار وں میں مقابلہ،گلبر خان اشتہاری نکلے

















