لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ چیف جسٹس(ر) اعجاز نثار‘ سینئر وائس چیئرمین میاں فاروق الطاف‘ چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس ( ر) میاں محبوب احمد‘ سینیٹر مشاہد حسین سید‘ بیگم مجیدہ وائیں‘ سینیٹر ولید اقبال‘ مہناز رفیع‘ چوہدری نعیم حسین چٹھہ‘ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم اورسیکرٹری نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ ناہید عمران گل نے تقریب سے خطاب میںسیاسی وعسکری قیادت کی جانب سے شروع کئے گئے ” گرین پاکستان انیشی ایٹو “ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں زرعی انقلاب لانے کا ایک جامع منصوبہ ہے۔ پاکستان کو سرسبز دیکھنا ہم سب کی خواہش ہے اور یہ پروگرام ایسا سبز انقلاب ثابت ہوگا جو پاکستان کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھولے گا ۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بنیادی طور پر زرعی ملک ہے اور زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کر کے ہم زیادہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں اور اس ضمن میں کیے جا رہے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔ ہم باصلاحیت قوم ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم مل کر اسکی ترقی میں حصہ ڈالیں۔
”گرین پاکستان انیشی ایٹو “ پروگرام زرعی انقلاب لانے کا جامع منصوبہ ہے: مقررین

















