سی پیک کا اگلا مرحلہ بزنس ٹو بزنس اور صنعتی تعاون پر مرکوز ہوگا: احسن اقبال

بیجنگ(مشرق نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے اور ترقی کے دور کی امید کےلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں، تمام سرمایہ کاروں خصوصاً چینی تاجروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ڈیری فارمنگ، ہاو¿سنگ، کان کنی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کو بیجنگ میں پاکستان چائنا بزنس فورم کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کےلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، سی پیک کا اگلا مرحلہ بزنس ٹو بزنس اور صنعتی تعاون پر مرکوز ہوگا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بیجنگ میں پاک چین بزنس فورم میں چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ چینی سرمایہ کار کو زراعت، معدنیات، توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔حکومت پاکستان نے سپیشل کوآرڈینیشن کمیٹی کاو¿نسل تشکیل دی ہے جو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں مدد فراہم کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ہاﺅسنگ کمپلیکس کے منصوبے بھی تیار کیے جائیں گے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا کردار ملکی اقتصادی ترقی میں اہمیت رکھتا ہے۔