کرم میں صورتحال سنگین،دفعہ144نافذ،فوج ،ایف سی طلب

کرم (مشرق نیوز)کرم میں زمینی تنازع پر ہونے والی جھڑپوں سے صورتحال سنگین ہوگئی،حالات پر قابو پانے کےلئے دفعہ144نافذ کرکے فوج اور ایف سی کو طلب کرلیاگیا،5روز سے جاری جھڑپوں میں ہلاکتیں16تک جاپہنچیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق متنازع زمین پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ،کرم میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے تک فوج تعینات رہے گی۔

محکمہ داخلہ نے اپیل کی کرم کے عوامی تنازع کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں،دوسری جانب وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا ہے وفاقی و صوبائی حکومت ضلع کرم میں خونریز جھڑپیں رکوانے کےلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔