اسلام آباد (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کو جھٹکا،گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پیپلزپارٹی کے رہنما امجد حسین ،غلام شہزاد آغا اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے،سپیکر اسمبلی نذیراحمد نے امجد حسین کے استعفے کی تصدیق کردی اور کہااپوزیشن لیڈر امجد حسین نے چیمبر میں آکر استعفیٰ جمع کرایا۔
،امجد حسین نے کہاگلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا، موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی کے اندر اختلافات پیدا ہو رہے تھے،غلام شہزاد آغا نے کہاامجد حسین کے تحفظات کی تائید میں اسمبلی سے استعفیٰ دیا۔
جی بی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت 2 پی پی ممبران مستعفی


















