اسمبلی وقت پر تحلیل ،توسیع نہیں ہوگی،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے موجودہ اسمبلی کی مدت میں مزید توسیع نہیں ہوگی ،وقت پر تحلیل ہوگی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاانتخابی اصلاحات قومی خدمت ہے، پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کمیٹی کے ممبر ہیں ،کمیٹی میں آنا چاہیے۔

وزیر قانون نے کہا ایوان سے باہر جماعتوں فافن اور پلڈاٹ کو بھی پہلے سن رکھا ہے ،کمیٹی ہی نکات کا جائزہ لے رہی ہے کوئی نیا کام نہیں کیا جا رہا،حتمی سفارشات سب کے سامنے لائیں گے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہاانتخابی اصلاحات میں قانون و انصاف، پارلیمانی امور، الیکشن کمیشن شامل ہیں، الیکشن ایکٹ میں بہت ساری ترامیم کر رہے ہیں ،مقصد شفاف انتخابات یقینی بنانا ہے۔