پشاور(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے چور وزیراعظم کو ووٹ کے ذریعے پارلیمنٹ سے باہر پھینکا،ملک میں بد تہذیبی، گالم گلوچ کی سیاست کا خاتمہ کردیا، تمام چیزوں کو بہتر کرکے عوام کو دے کر جائیں گے۔
تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اونگزیب نے کہازمان پارک میں پولیس ،رینجرز کی گاڑیاں جلائی گئیں، پہلے پاکستان ٹیلی ویژن پر حملہ کیا اب ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ آور ہوئے، ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کو جلایا گیا، گناہ کوتاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہاعدالتوں میں کہتے ہیں میری چوری اور فارن فنڈنگ کا حساب نہ لیا جائے، ن لیگ پاکستان کو تعمیر کرنے والی جماعت ہے، ن لیگ وفاق کی اکائیوں کو جوڑنے کا پیغام ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا چور وزیراعظم کو ووٹ کے ذریعے پارلیمنٹ سے باہر پھینکا، خیبرپختونخوا میں 4 سال تک ایک تعمیری کام نہیں کیا گیا، صوبے میں کسی ہسپتال میں ایک کمرہ نہیں بنا سکے، خیبر پختونخوا کے لوگ کبھی سازشی کو ووٹ نہیں دیں گے،صوبے کے عوام اب 24 گھنٹے علاقائی زبانوں میں نشریات دیکھ سکیں گے،،وزیر اطلاعات نے کہاخیبر پختونخوا عظیم ورثے کا حامل صوبہ ہے، پی ٹی وی کی ہمیشہ سے منفرد پہچان و حیثیت ہے،تمام آرکائیوز کو ڈیجیٹل کرنے کا نیشنل پروگرام شروع کیا۔
چور وزیراعظم کو ووٹ کے ذریعے پارلیمنٹ سے باہر پھینکا،مریم اورنگزیب

















