گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا
گلگت (مشرق نیوز) گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ میں 12 جولائی کو دن 2 بجے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ جی بی کے انتخاب کیلئے پولنگ 13 جولائی کو دوپہر 12 بجے اسمبلی ہال میں ہو گی۔ واضح رہے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے جعلی ڈگری کیس میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو نااہل قرار دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی جگہ راجہ اعظم کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ سپریم اپیلٹ کورٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے شیڈول کی منظوری دی تھی۔ سپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا نیا شیڈول سپریم اپیلٹ کورٹ میں پیش کیا تھا جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔



















